Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد میں 386 ودیا والینٹرس کے تقررات

حیدرآباد میں 386 ودیا والینٹرس کے تقررات

اردو میڈیم کی 52 نشستیں ، 11 ستمبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں 386 ودیا والینٹرس کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ جس میں اردو میڈیم کے 52 ودیا والینٹرس شامل ہیں ۔ میرٹ کی بنیاد پر تقررات عمل میں آئیں گے ۔ 11 ستمبر تک آن لائن کے ذریعہ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ منتخب ودیا والینٹرس کو ماہانہ 8500 روپئے تنخواہیں ادا کی جائیں گی ۔ سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں کو ودیا والینٹرس کے ذریعہ تقرر کرنے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ۔ شہر حیدرآباد میں ٹیچرس کی جائیدادیں مخلوعہ ہونے سے طلبہ کی تعلیم پر اس کا گہرا اثر پڑرہا تھا ۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد محکمہ تعلیم کو ودیا والینٹرس کے تقررات کے لیے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ محکمہ تعلیم نے پہلے 711 ودیا والینٹرس کا تقرر کرنے کی سفارش کی تھی ۔ بعد میں اس کی تعداد کو گھٹا کر 414 کیا گیا تھا ۔ تاہم آن لائن درخواستوں کی طلبی کے دوران اس کی تعداد کو مزید گھٹا دینے کی اطلاعات ہیں 7 ستمبر سے ودیا والینٹرس کے تقررات کے لیے آن لائن کے ذریعہ درخواستیں وصول کرنے کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 11 ستمبر تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ 12 اور 13 ستمبر کو منڈل سطح پر درخواستوں کی جانچ ہوگی ۔ 14 ستمبر کو آن لائن کی گئی درخواست کی ہارڈ کاپی داخل کرنی ہوگی ۔ 15 ستمبر کو میرٹ فہرست جاری کی جائے گی ۔ 16 ستمبر کو قطعی فہرست کی تیاری کا ایم ای او جائزہ لیں گے ۔ 18 ستمبر کو منتخب ہونے والے ودیا والینٹرس کی قطعی فہرست جاری کی جائے گی ۔ اور 21 ستمبر کو ودیا والینٹرس کا تقرر کیا جائے گا ۔ ڈی ای او حیدرآباد مسٹر سومی ریڈی نے کہا کہ میرٹ کی اساس پر ودیا والینٹرس کا تقرر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں جملہ 386 ودیا والینٹرس کا تقرر کیا جارہا ہے ۔ ssa.tg.nic.in پر آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT