Saturday , September 23 2017
Home / تجارت / حیدرآباد میںHi Life نمائش ، شاندار کلکشن

حیدرآباد میںHi Life نمائش ، شاندار کلکشن

حیدرآباد ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میں 7 تا 9 ستمبر HICC نوٹل مقام پر Hi Life نمائش کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس میں ملبوسات کی دنیا کے شاندار کلکشن موجود ہوں گے ۔ لکثرری ڈیزائنر فیشن شو میں عظیم الشان آنکھوں کو خیرہ کرنے والے ملبوسات پیش کئے جائیں گے ۔ فیشن کی دنیا میں آنے والے انقلاب کے ساتھ آپ کی طرز زندگی کو یکسر بدلنے والے ملبوسات یقینا پسندیدگی کا باعث ہوں گے ۔ Hi Life اگزیبیشن ہندوستان کا سب سے بڑا اور نہایت مخصوص شوکیس ہے جس میں لکثرری نوعیت کے ہوم ڈیکورا پرسنل اسٹائل اور لکثرری اشیاء ہوں گی جہاں شاہانہ تھاٹ اور منفرد نوعیت کے جاذب نظر اشیاء ہوں گی ۔ ہائی لائف کی منفرد شناخت ہے ۔ جو سرحدوں اور تمام حدود کو پھلانگ کر فیشن کی دنیا میں ایک شاہانہ اثر پذیر احساس کو اجاگر کرتا ہے ۔ احمد آباد ، جئے پور ، ممبئی ، پونے ، بنگلور ، چینائی اور کوچن جیسے شہروں میں اس کی زبردست مانگ رہی ہے ۔ سری لنکا میں بھی اس کا ایک خصوصی شو کیس پیش کیا گیا ہے ۔ اب Hi Life اس موتیوں کے شہر حیدرآباد میں واپس آیا ہے جہاں تقریبا 300 فیشن ڈیزائنرس ہندوستان بھر سے آنے والے ماہرین ہوں گے ۔ اور 7 ستمبر تا 9 ستمبر Novotel میں اس کی نمائش کی جاری رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT