Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد نے رجسٹریشن اینڈ اسٹامس تلنگانہ کپ جیتا

حیدرآباد نے رجسٹریشن اینڈ اسٹامس تلنگانہ کپ جیتا

فائنل میں محبوب نگر مغلس کو 24 رنز سے شکست
حیدرآباد ، 12 جنوری (راست) محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامس تلنگانہ کی جانب سے رجسٹریشن کپ کرکٹ ٹورنمنٹ 2016ء کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ فائنل میں ’حیدرآباد نوابس‘ ٹیم نے ٹروفی حاصل کی۔شمس آباد کے وردھان میدان پر منعقدہ میچ میں فاتح ٹیم نے حریف محبوب نگر مغلس کو 24 رنز سے شکست دی۔ سراج انور (سب رجسٹرار) زیرقیادت حیدرآباد نوابس ٹیم نے محدود اوورس کے اس مقابلے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 124/3 اسکور کئے ۔  محبوب نگر کی ٹیم نے نظام الدین (آڈٹ سب رجسٹرار محبوب نگر) کی قیادت میں میدان سنبھالا تھا۔ ٹورنمنٹ کے اختتام کے بعد حیدرآباد نوابس کے نائب کپتان ایم اے مجیب کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل کا مشاہدہ کرنے کیلئے میدان میں محکمہ رجسٹریشن اینڈ اسٹامس تلنگانہ کے کئی اہم عہدیدار موجود تھے، جن میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل وی سرینواسلو، ڈسٹرکٹ رجسٹرارحیدرآباد ایس اشوک ‘ڈسٹرکٹ رجسٹرارحیدرآباد ساؤتھ وشنو وردھن‘رنگاریڈی اور محبوب نگر کے شعبہ کے بھی اہم عہدیدار موجود تھے۔علاوہ ازیں اس موقع پر مقبول احمد سکریٹری ایمپلائزاسوسی ایشن، شفیع اللہ خان ، سید شیرازاحمد ، صابر علی ، محمد محمود اور پریندر کمار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT