Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبرآباد میں سڑک حادثات، 8 افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد و سائبرآباد میں سڑک حادثات، 8 افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد ۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 8 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ نامپلی پولیس کے مطابق سیف آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 25 سالہ محمد معراج انصاری فوت ہوگیا۔ پیشہ سے طالب علم معراج انصاری کلیم انصاری کا بیٹا تھا جو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق گذشتہ روز پیش آئے حادثہ میں زخمی محمد ارشد احمد علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ یاد رہیکہ 5 جولائی کو ارشد اپنے ساتھی عبدالفرقان کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ چادرگھاٹ حدود میں حادثہ پیش آیا تھا۔ اس وقت عبدالفرقان فوت ہوگیا تھا اور ارشد شدید زخمی حالت میں زیرعلاج تھا۔ ارشد گلشن اقبال کالونی کے ساکن مخدوم علی کا بیٹا تھا جو بی ٹیک طالب علم بتایا گیا ہے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ پرشانت جو کریم نگر کے علاقہ جمی کنٹہ کا ساکن تھا۔ 6 جولائی کو پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا۔ یہ شخص جو پیشہ سے مال گاڑی کا کلینر تھا جو کھانا کھانے کے بعد اپنی گاڑی کی جانب جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ جواہر نگر پولیس کے مطابق نویا جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن اشوک کمار کی لڑکی تھی۔ یہ لڑکی دسویں جماعت کی طالبہ بتائی گئی ہے جو کل اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس جواہر نگر کے مطابق نویا ہلاک ہوگئی اور اس کا ساتھی مہندر شدید زخمی بتایا گیا ہے۔ کیرا پولیس کے مطابق 70 سالہ خاتون وینکٹماں جو چیریال علاقہ کی ساکن تھی، کل شام سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ خاتون نامعلوم گاڑی کی زد میں آ کر برسرموقع ہلاک ہوگئی۔ پٹن چیرو پولیس کے مطابق 60 سالہ بھدریا جو جنارم ضلع میدک کا متوطن تھا، یہ شخص 3 جولائی کو پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو اپنے رشتہ دار کے ہمراہ حیدرآباد آیا تھا۔ علاقہ پٹن چیرو میں حادثہ کا شکار ہوا اور شدید زخمی حالت میں کل علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 42 سالہ یادو راؤ جو نظام آباد کا متوطن تھا، پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے۔ 6 جولائی کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جہاں شدید زخمی حالت میں راؤ کل رات فوت ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 42 سالہ نرسایا جو گلبرگہ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے۔ وہ نارسنگی کا ساکن تھا، 5 جولائی کو پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT