Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبرآباد میں سڑک حادثات ، چار افراد ہلاک

حیدرآباد و سائبرآباد میں سڑک حادثات ، چار افراد ہلاک

حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے بموجب 22 سالہ شیخ فیاض متوطن ضلع نلگنڈہ جو پیشہ سے ڈرائیور ہے پہاڑی شریف علاقہ سے اپنی ڈی سی ایم ویان میں گذر رہا تھا کہ وہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ یہ واقع تکوگوڑہ آوٹر رنگ روڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب اس نے غیر مجاز طور پر پارک کی ہوئی لاری کو ٹکر دے دی  اور انتہائی زخمی حالت میں فیاض کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ ایک اور واقعہ میں دونڈیگل علاقہ میں 25 سالہ شیخ محبوب اس وقت برسر موقع ہلاک ہوگیا جب اس کی موٹر سائیکل کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ کیسرا پولیس کے بموجب کے ایمائماں اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئی جب وہ اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کر رہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی نے اس خاتون کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ دواخانہ منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکی ۔ کیسرا پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں 47 سالہ حلیم النساء کی موپیڈ گاڑی کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے 30 اکٹوبر کو ٹکر دے دی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ حلیم النساء پیشہ سے ایک خانگی ٹیچر تھیں انہیں دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔

TOPPOPULARRECENT