Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبرآباد میں سڑک حادثات ، 7 افراد ہلاک

حیدرآباد و سائبرآباد میں سڑک حادثات ، 7 افراد ہلاک

حیدرآباد /21 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد کے علاوہ ضلع رنگاریڈی کے حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 7 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 26 سالہ شیوا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کندیکل گیٹ چھتری ناکہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے وہ کل اپنی موٹر سائیکل پر ساتھی کے ہمراہ جارہا تھا کہ چندرائن گٹہ علاقہ میں موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران رات دیر گئے شیوا فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ لنگاریڈی جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا راگھویندرا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 20 ڈسمبر کو یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 75 سالہ بالایا جو تمائی پلی علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ 17 ڈسمبر کویہ شخص آٹو میں سفر کر رہا تھا کہ آٹو الٹ گیا اور اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطاقب 37 سالہ ایم سبیا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جے این نگر کوکٹ پلی میں رہتا تھا ۔ 9 ڈسمبر کو یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ ٹپر لاری کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 35 سالہ پدما جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے گھریلو ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ 16 ڈسمبر کو یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ لکشمن کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آصف نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل رات وہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ صنعت نگر کے بریج پر پیش آئے حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 55 سالہ راملو جو رائے درگم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ چہل قدمی کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT