Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبر آباد میں قمار بازی کے اڈوں پر دھاوے

حیدرآباد و سائبر آباد میں قمار بازی کے اڈوں پر دھاوے

حیدرآباد /10 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد اور سائبر آباد میں ایس او ٹی اور ٹاسک فورس کی کارروائیوں میں قمار بازی کے اڈوں پر دھاوے کئے گئے ۔ ایس او ٹی ملکاجگری ٹیم نے ایک مکان میں چلائے جارہے قمار بازی اڈے پر دھاوا کرکے 10 افراد کو گرفتار کرلیا اور 70 ہزار روپئے رقم اور 12 موبائیل فونس برآمد کرلئے ۔ ایک اور کارروائی میں ایس او ٹی نے گھٹکیسر پولیس حدود میں قمار بازی اڈے پر دھاوا کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا اور 30 ہزار روپئے نقد رقم ، 4 موبائیل فون اور 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ۔ ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے پنجہ گٹہ علاقہ ہندی نگر کے رہائشی اپارٹمنٹ میں قمار بازی اڈے پر دھاوا کرکے 7 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 31 ہزار نقد رقم ، 5 موبائیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT