Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد و سائبر آباد میں 4 افراد کی خودکشی

حیدرآباد و سائبر آباد میں 4 افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبرآباد میں پیش آئے مختلف واقعات میں 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ گولکنڈہ پولیس کے بموجب 25 سالہ مرزا ماجد بیگ ساکن چھوٹا بازار گولکنڈہ اپنی بیوی کے ہمراہ میاں پور منا گوڑہ میں واقع سسرالی مکان میں مقیم تھا۔ شادی کے بعد وہ معاشی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا اور آج اپنے مکان واقع چھوٹا بازار گولکنڈہ پہنچ کر اس نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں بیگم بازار علاقہ میں 25 سالہ ایم نوین نے اپنے مکان پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ بیگم بازار پولیس نے بتایا کہ خودکشی کا سبب معلوم نہ ہوسکا۔ آصف نگر کے علاقہ گڈی ملکاپور میں 12 فروری کو زہر پینے والا 35 سالہ ایم روی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، گاندھی ہاسپٹل میں دوران علاج آج جانبر نہ ہوسکا۔ موبائیل فون کالج لے جانے سے منع کرنے پر انٹرمیڈیٹ کی ایک طالبہ نے ایسڈ پی کر خودکشی کرلی۔ کے پی ایچ بی پولیس کے بموجب آر سنتوشی ساکن کے پی ایچ بی گائتری کالج کی طالبہ تھی، والدین کی جانب سے موبائیل فون، کالج لے جانے سے منع کرنے پر دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور 11 فروری کو ایسڈ پی کر اقدام خودکشی کرلی تھی۔ سنتوشی کو ایک خانگی دواخانہ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج جانبر نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT