Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد پبلک اسکولس میں اساتذہ کے تقررات

حیدرآباد پبلک اسکولس میں اساتذہ کے تقررات

19 مئی ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 35 سال سے کم عمر قابل ترجیح
حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : دی حیدرآباد پبلک اسکولس بیگم پیٹ حیدرآباد نے اساتذہ کے تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ اساتذہ کے تقررات کے تحت پرائمری ٹیچرس ، پری پرائمری اور میوزک ٹیچرس کی جائیدادیں شامل ہیں ۔ درخواست گذار کی حد عمر اعلامیہ کے اعلان تک 35 سال سے کم رہنا چاہئے ۔ جب کہ انگلش میڈیم کے علاوہ انگلش کمیونیکیشن اسکلس اور انگلش روانی میں مہارت رہنا چاہئے ۔ درخواست کے ساتھ تمام اسناد کی زیراکس لازمی طور پر منسلک کرنا ہوگا ۔ پرائمری اسکول ٹیچر کے لیے امیدوار کی تعلیمی قابلیت کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے گریجویشن کے ساتھ بی ایڈ اور کم از کم 50 فیصد نشانات کے ساتھ کامیابی لازمی ہے ۔ ٹیچنگ کا کم از کم 3 سالہ تجربہ اور کمپیوٹر کے استعمال میں مہارت ضروری ہے ۔ اسی طرح پری پرائمری ٹیچر کی جائیداد پر تقرر کے لیے امیدوار کی تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری کے علاوہ پی پی ٹی سی / مانیٹری ، ای سی ای ٹریننگ کے علاوہ درس و تدریس کا کم از کم 3 سالہ تجربہ کے ساتھ سائیننگ وڈانسنگ کی اضافی قابلیت پر قابل ترجیح ہوں گے ۔ اس کے علاوہ میوزک ٹیچر کی جائیداد کے لیے میوزک میں گریجویشن ( ویسٹرن ) کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے یا پھر اس کے مماثل میوزک ٹیچر کے مماثل قابلیت رہنا ضروری ہے ۔ درخواست فارم 19 مئی یا اس سے قبل دی سکریٹری برائے بی او بی ، دی حیدرآباد پبلک اسکول ، مکان نمبر 1-11-87 and 88 ، ایس بی روڈ ، بیگم پیٹ ، حیدرآباد ، ٹی ایس 500016 کے نام مقرر تاریخ یا اس سے قبل پہونچ جانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ hpsbegumpet.org.in ملاحظہ کرتے ہوئے درخواست کا نمونہ اور تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں یا پھر مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9493939830 ۔ 27761546 ۔ 9493939150 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT