Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد پر سکون رہائش کے اعتبار سے ملک بھر میں سرفہرست

حیدرآباد پر سکون رہائش کے اعتبار سے ملک بھر میں سرفہرست

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تمام بنیادی سہولتوں کے ساتھ سکونت کے لیے حیدرآباد کو سارے ہندوستان میں سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے ۔ دہلی اور ممبئی سروے میں پچھڑ گئے ہیں ۔ شہر حیدرآباد کو ایک اور باوقار مقام حاصل ہوا ہے ۔ میرس نامی گلوبل ہیومن ریسورس کنسلیٹنگ ادارے کی جانب سے سال 2016 کے لیے ہندوستان میں سکونت اختیار کرنے کے لیے تمام بنیادی سہولتوں کو بنیاد بناتے ہوئے ملک کے 440 شہروں کا سروے کیا گیا جس میں سیاسی ، سماجی ، ، معاشی ، کلچرل ، طب ، صحت ، اسکولس ، تعلیم ، عوامی خدمات ، ٹرانسپورٹ ، بنیادی سہولتوں ، ہاوزنگ وغیرہ کا احاطے کرتے ہوئے سروے کیا گیا ۔ پرسکون سکونت کے لیے جن 230 شہروں کا انتخاب کیا گیا اس میں حیدرآباد نے 139 رینک حاصل کرتے ہوئے سارے ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ پونے کو دوسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ 161 رینک کے ساتھ دہلی تیسرے 152 رینک کے ساتھ ممبئی کو چوتھا 160 رینک حاصل کرتے ہوئے کولکتہ کو 5 واں اور 145 رینک کے ساتھ بنگلور کو چھٹا مقام حاصل ہوا ہے ۔ آندھرا پردیش کی تقسیم اور علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد حیدرآباد میں روزگار کے مواقع بڑھ گئے ہیں اس کے علاوہ ممبئی ، دہلی اور بنگلور کے بہ نسبت مکانات کے کرایے کم ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT