Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کارپوریشن کے 30 سرکلس ہوں گے جی ایچ ایم سی 6 اضلاع پر حاوی ہوگی

حیدرآباد کارپوریشن کے 30 سرکلس ہوں گے جی ایچ ایم سی 6 اضلاع پر حاوی ہوگی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے وارڈس کی حد بندی کے بعد اب شہر کے تمام 24 سرکلس کی تنظیم جدید کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حکومت اضلاع کی تعداد میں اضافہ کا ارادہ کررہی ہے ۔ جی ایچ ایم سی 6 اضلاع بشمول حیدرآباد سنٹرل ، گولکنڈہ ، چارمینار ، سکندرآباد ، حیدرآباد ایسٹ اور رنگاریڈی پر مشتمل ہوگی ۔ اس لیے جی ایچ ایم سی نے سرکلس کی تعداد 24 سے بڑھاکر 30 کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جی ایچ ایم سی میں اضلاع رنگاریڈی کے وسیع علاقہ ضلع میدک کا پٹن چیرو علاقہ شامل ہے ۔ جی ایچ ایم سی کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے اضلاع کے مابین مالگذاری کی پیچیدگیاں روکنے کے مقصد سے 6 سرکلس کے حدود پر نظر ثانی ہوگی اور از سر نو حد بندی اس طرح ہوگی کہ 6 سرکلس ایک ضلع کے تحت ہوں گے ۔ جی ایچ ایم سی نے تنظیم جدید کا عمل شروع کردیا ہے اور 3 ہفتے کے اندر رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT