Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کا آج پونے سے برتری کا مقابلہ، سراج پھر توجہ کا مرکز

حیدرآباد کا آج پونے سے برتری کا مقابلہ، سراج پھر توجہ کا مرکز

پونے ۔21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کپتان اسٹیون اسمتھ کی قیادت والی رائزنگ پونے سوپرجائنٹس کی ٹیم کو انڈین پریمیئر لیگ میں اتار چڑھاو کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن گزشتہ میچ میں جیت کے بعد اس کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور وہ زبردست فارم میں کھیل رہی ڈیوڈ وارنر کی سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کے خلاف کل  یہاں اپنے گھریلو میدان پر کامیابی کے لئے کوشاں ہوگی ۔پونے کی آئی پی ایل میں اب تک کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی ہے اور اس نے پانچ میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی ہے اور ٹیموں کے جدول  میں وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ وہیں حیدرآباد چھ میں چار میچ جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ۔مسلسل میچ ہارنے والی پونے نے گزشتہ میچ میں بنگلور کو اسی کے میدان پر 27 رن سے شکست دی تھی جبکہ حیدرآباد نے بھی اپنے گزشتہ میچ میں دہلی ڈیئر ڈیولس کو15 رنز سے شکست دی ۔ موجودہ صورتحال کے مطابق وارنر کی ٹیم کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے اور بہتر موقف میں بھی ہے ۔پونے نے اپنے گزشتہ میچ میں تمام شعبوں سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا  اور ٹیم کے پاس اجنکیا رہانے ، راہول ترپاٹھی، اسٹیون اسمتھ، مہندر سنگھ دھونی اور بین اسٹوکس جیسے زبردست بیٹسمینس ہیں اور جے دیو انادکٹ، شاردل ٹھاکر، عمران طاہر اور ڈینیل کرسٹین جیسے بولرس بھی موجود ہیں

لیکن ٹیم جیت حاصل نہیں کرپارہی ہے ۔کپتان اسمتھ ٹیم کے بہترین اسکورر ہیں جنہوں نے چار میچوں میں 180 رن بنائے ہیں تو وہیں رہانے اور اسٹوکس بھی بڑے اسکورر ہیں اور مسلسل ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔بولروں میں پونے کے سب سے زیادہ کامیاب کھلاڑی جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر ہیں جنہوں نے پانچ میچوں میں 20.12 کے اوسط سے آٹھ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹھاکر،ا سٹوکس ایڈم زمپا نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ حیدرآباد کے خلاف بھی انہوں نے شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔بولنگ میں زیادہ مضبوط نظر آنے والی حیدرآباد نے گزشتہ میچ میں بیٹنگ میں بھی کافی شاندار مظاہرہ کیا تھا اور192 کا بڑا ہدف حریف ٹیم کے سامنے رکھا تھا۔ کپتان وارنر چھ میچوں میں 239  رنز کے ساتھ سب سے اوپر  ہیں جس میں ان کی دو نصف سنچری بھی شامل ہیں اور یقیناً اپنے ساتھی کھلاڑی اور حریف کپتان اسمتھ کی طاقت اور کمزوریوں سے بھی واقف ہوں گے جو اگلے میچ میں کافی اہم ثابت ہو گی۔اوپنر شکھر دھون205  رنز کے ساتھ  ٹیم کے دوسرے بہترین بیٹسمین ہیں تو کین ولیمسن نے ٹیم کے لیے پہلے ہی مقابلے میں 89  رنز کی اننگز کھیل کر حیدرآباد کے بیٹنگ کو کافی طاقت دی ہے ۔ مڈل آرڈر میں  یوراج سنگھ کا ناقص فارم جاری ہے جو گزشتہ میچ میں بھی تین رن ہی بنا سکے تھے ۔بولنگ کے لے مشہور حیدرآباد کیلئے بھونیشور کمار، محمد سراج، سدھارتھ کول، راشد خان اچھی کارکردگی پیش کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں نے ٹیم کے لئے ہر اسکور کا دفاع کرکے اس کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT