Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کا مقابلہ ملتوی ، ٹوئنٹی 20 سیریز ڈرا

حیدرآباد کا مقابلہ ملتوی ، ٹوئنٹی 20 سیریز ڈرا

حیدرآباد ۔13 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) دورۂ آسٹریلیا کا جس دلچسپی کے ساتھ انتظار کیا گیا تھا ، اُس کا اختتام اُسی مایوسی کے ساتھ ہوا کیونکہ حیدرآباد میں منعقد شدنی ٹوئنٹی 20 سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن مقابلہ یہاں کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ کے ناقص ہونے کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا۔ اُمید کی جارہی تھی کہ آسٹریلیائی دورہ کے دوران ونڈے سیریز میں 300 سے زائد رنز کا اسکور بنتا رہے گا لیکن صرف ایک مرتبہ یہ ہندسہ عبور ہوا جبکہ ٹوئنٹی 20 سیریز میں بھی 118 رنز سے زائد نہیں بن سکے ۔ حیدرآباد چونکہ آسٹریلیائی ٹیم کے کارگذار کپتان ڈیوڈ وارنر کا آئی پی ایل گھریلو میدان ہے اور اُمید کی جارہی تھی کہ یہاں ایک دلچسپی اور مسابقتی مقابلہ ہوگا ، لیکن کروڑہا شائقین کو اُس وقت مایوسی ہوئی جب پہلی اننگز کے وقت کے خاتمہ کے بعد مقابلے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ یاد رہے شہر حیدرآباد میں گزشتہ کئی دنوں سے ہورہی بارش نے اس مقابلے کو متاثر کیا ، حالانکہ آج شام بارش نہیں ہوئی لیکن میدان کرکٹ کے لئے مناسب نہیں تھا ۔

 

TOPPOPULARRECENT