Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد کا نام اسمارٹ سٹیز کی فہرست سے خارج

حیدرآباد کا نام اسمارٹ سٹیز کی فہرست سے خارج

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد کو ترقی دینے کے بلند بانگ دعوے کئے تھے لیکن جب اسمارٹ سٹی بنانے کی فہرست تیار کی گئی تو اس میں حیدرآباد کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاستی حکومت نے اسمارٹ سٹی مشن کے تحت ترقی دیئے جانے والے شہروں کی فہرست مرتب کی ہے جس میں سے حیدرآباد کا نام حذف کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکزی وزارت شہری ترقیات کو جو اسمارٹ سٹیز کی فہرست روانہ کی ہے اس میں حیدرآباد کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ 98شہروں کو اسمارٹ سٹیز کیلئے نامزد کیا گیا ہے جس میں سے صرف 85 شہروں کے نام پیش کئے گئے ہیں جس میں حیدرآباد شامل نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے مرکزی وزارت کو اطلاع دی ہے کہ وہ حیدرآباد کی بجائے کسی دوسرے شہر کو اسمارٹ سٹی بنانے کی تجویز پیش کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT