Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کلکٹریٹ پر تلگودیشم ۔ بی جے پی کا دھرنا

حیدرآباد کلکٹریٹ پر تلگودیشم ۔ بی جے پی کا دھرنا

حیدرآباد 13 اکٹوبر ( آئی این این ) تلگودیشم پارٹی اور بی جے پی کے کئی کارکنوں کو آج پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ حیدرآباد ضلع کلکٹریٹ پر دہرنا منظم کر رہے تھے ۔ تلگودیشم ۔ بی جے پی کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے قرضہ جات کو یکمشت معاف کرنے احکام جاری کرے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی دختر کے کویتا رکن پارلیمنٹ کسانوں کی مدد کے نام پر بھاری فنڈز وصول کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو اب تک کوئی امداد نہیں فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گدشتہ 16 مہینوں میں 1600 خود کشی واقعات کے باوجود ٹی آر ایس حکومت زرعی قرضہ کو معاف کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی ۔ حکومت کو یکمشت یہ قرض معاف کردینا چاہئے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ان تمام کسانوں کے افراد خاندان کو چھ لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرے جنہوں نے خود کشی کرلی ہے ۔ بعد ازاں پولیس نے ایل رمنا ‘ بی جے پی رکن اسمبلی چنتالہ رامچندر ریڈی اور دوسرے قائدین و کارکنوں وغیرہ کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT