Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو آج پونے کے مقابل پسندیدہ موقف

حیدرآباد کو آج پونے کے مقابل پسندیدہ موقف

حیدرآباد ، 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) متواتر تین کامیابیوں کے بعد بلند حوصلہ اور پُرجوش سن رائزرس حیدرآباد جاریہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں پریشانیوں سے دوچار رائزنگ پونے سوپر جائنٹس کے خلاف کل یہاں نہایت پسندیدہ موقف کے ساتھ میدان سنبھالیں گے۔ لگاتار دو میچز ہار جانے کے بعد سن رائزرس نے اپنے مظاہروں میں بڑی تبدیلی لائی اور ممبئی انڈینس کے خلاف 7 وکٹوں سے، گجرات لائنز (10 وکٹ سے) اور کنگس الیون پنجاب (5 وکٹ سے) کے خلاف جامع کامیابیاں درج کرائی ہیں۔ حیدرآباد ٹیم کو آٹھ ٹیموں کی درجہ بندی میں پانچ میچز سے چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھا مقام حاصل ہے۔ دوسری طرف ایم ایس دھونی زیرقیادت سوپر جائنٹس اتنے ہی مقابلوں سے محض دو پوائنٹس جٹا کر ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ اپنے کلیدی کھلاڑیوں بشمول یوراج سنگھ، آشیش نہرا اور کین ولیمسن کو انجریز کے باوجود حیدرآباد ٹیم عمدگی سے کھیل رہی ہے جیسا کہ گزشتہ تین مقابلوں میں ٹیم کے اجتماعی مظاہرے سے ظاہر ہوا ہے۔ایس آر ایچ کیپٹن اور جارحانہ آسٹریلیائی اوپنر ڈیوڈ وارنر شاندار ردھم میں ہیں اور پانچ میچز سے 294 رنز بشمول چار ہاف سنچریاں بنا چکے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT