Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کو آج 111 رنز کی ضرورت لیکن 3 وکٹس باقی

حیدرآباد کو آج 111 رنز کی ضرورت لیکن 3 وکٹس باقی

رائے پور۔ 26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان رانجی ٹرافی کوارٹر فائنل مقابلہ دلچسپ موڑ پر پہنچ گیا ہے ۔حیدرآباد نے 232 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آج چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر سات وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بنا لئے ہیں اورحیدرآبادکو کامیابی کے لئے ہنوز111 رنز کی ضرورت ہے جبکہ اس کے تین وکٹ باقی ہیں۔تیسرے نمبر کے بیٹسمین بال چندر انرودھ 111 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 40 رنز بنا کر حیدرآباد کی توقعات کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔تنمي اگروال نے 29، بی سندیپ نے 25 اور کولا سمت نے 14 رنز بنائے ۔ممبئی کے لئے بائیں ہاتھ کے  اسپنر وجے گوہل نے 28 رنز دے کر پانچ وکٹس اور ابھیشیک نائر نے 27 رنز دے کر دو وکٹ لئے ۔قبل ازیں ممبئی نے صبح تین وکٹ پر 102 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 217 رنز پر ختم ہو گئی۔پرفل واگھیلا نے 28، کپتان آدتیہ تارے نے 57، سدھیش لاڈ نے 46 اور شاردل ٹھاکر نے12 رنز بنائے ۔حیدرآباد کے بولروں نے 35 اضافی رنز بھی دیے ۔حیدرآباد کے بولر محمد سراج نے اپنے پہلی اننگز کے شاندار مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دوسری اننگز میں بھی52 رن کے عوض پانچ وکٹس لئے ۔

TOPPOPULARRECENT