Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے شہریوں سے تجاویز کی طلبی

حیدرآباد کو اسمارٹ سٹی بنانے شہریوں سے تجاویز کی طلبی

عوام کی شراکت معیار زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ، کمشنر جی ایچ ایم سی جناردھن ریڈی
حیدرآباد ۔ 6 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے کمشنر بی جناردھن ریڈی نے حیدرآباد کو ایک گلوبل اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے شہریوں سے تجاویز طلب کئے ہیں ۔ میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے جناردھن ریڈی نے جی ایچ ایم سی حدود میں رہنے والے شہریوں سے شہر میں بنیادی سہولتوں جیسے سینٹیشن ، پینے کے پانی کی سہولت ، سڑکوں وغیرہ کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کی تجاویز روانہ کرنے کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے ان کی تجاویز اور فیڈ بیاک [email protected] کو روانہ کرنے کی خواہش کی ہے یا ویب سائٹ hyderabadsmartcity.co.in کو لاگ آن کر کے روانہ کریں ۔ مسٹر ریڈی نے مزید کہا کہ جی ایچ ایم سی نے سرکل سطح پر ریسیڈنشیل ویلفیر اسوسی ایشنس کے ساتھ خصوصی میٹنگس بھی منعقد کئے ہیں اور ان سے اس سلسلہ میں رایء طلب کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے لیے ان کے شہر کی تزئین نو کے لیے یہ اچھا موقع ہے ۔ جسے سو اسمارٹ شہروں کی فہرست میں منتخب کیا گیا ہے ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے کہا کہ عوام کے حصہ لینے سے دونوں شہروں میں معیار زندگی میں بہتری پیدا ہونا یقینی ہوگا ۔ اس دوران مسٹر ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے دیگر 14 محکمہ جات بشمول حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ ( ایچ ایم ڈبلیو ایس اینڈ ایس بی ) حیدرآباد میٹرو ریل ( ایچ ایم آر ) کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ ایم سی کی جانب سے شہر میں بنیادی سہولتوں کو بہتر بنانے اور کروڑہا روپئے بچانے کے لیے ان سے کوآرڈینیشن طلب کرے گا ۔ انہوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں دیگر محکمہ جات کی جانب سے مناسب کوآرڈینیشن کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT