Saturday , August 19 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے سی سی ٹی وی کیمروں کا جال

حیدرآباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے سی سی ٹی وی کیمروں کا جال

پرانے شہر کے تقریباً 30 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں کیمرے لگانے 45کروڑ روپئے کی ضرورت
حیدرآباد۔/9اگسٹ، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو جرائم سے پاک شہر بنانے کی کوشش کے حصہ کے طور پر سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا جارہا ہے۔ خاص کر پرانے شہر کے تقریباً 30 پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چوکسی برتی جارہی ہے اس کے لئے کیمرے نصب کرنے 45 کروڑ روپئے درکار ہوں گے۔ سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ نے کمیونٹی سی سی ٹی وی پراجکٹ میں حیدرآباد سٹی پولیس کے ساتھ مل کر مالی امداد فراہم کی ہے۔ پرانے شہر کے پولیس اسٹیشن حسینی علم علاقہ میں 80 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ ان سی سی ٹی وی کیمروں کو آج کمشنر پولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی نے افتتاح کیا۔ حکومت تلنگانہ نے دارالحکومت حیدرآباد میں معیار زندگی کو بہتر بنانے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس کا مقصد شہر حیدرآباد کو گلوبل سٹی میں تبدیل کرنا ہے۔ حیدرآباد سٹی پولیس کو گلوبل سٹی پولیس بنایا جائے گا۔ تمام پبلک سیکٹر کمپنیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومت سے ہاتھ ملا کر پولیس محکمہ کی مدد کرتے ہوئے شہر کو جرائم سے پاک بنانے میں تعاون کریں۔ کمیونٹی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ حیدرآباد کے علاقہ پرانے شہر میں پراجکٹ کو موثر بنائے جانے حیدرآباد سٹی پولیس نے تمام پولیس اسٹیشنوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پرانے شہر میں جرائم پر قابو پانے کیلئے جو حکمت عملی اختیار کی ہے اس کے تحت نگرانکار کیمرے معاون ثابت ہوں گے۔ شہر کے تمام علاقوں کو سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم سے آراستہ کیا جائے گا۔شہر میں چین چھین لینے کے واقعات کے تدارک کیلئے بھی یہ سی سی ٹی وی کیمرے معاون ثابت ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT