Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو سربراہی آب کی پائپ لائن تلگودیشم کارکنوں نے کاٹ دی

حیدرآباد کو سربراہی آب کی پائپ لائن تلگودیشم کارکنوں نے کاٹ دی

حیدرآباد 21 مئی ( سیاست نیوز ) دریائے گوداوری کے پانی کی حیدرآباد کو سپلائی کے خلاف تلنگانہ کے ضلع کریم نگر کے سلطان آباد منڈل کے پوسالا علاقہ میں تلگودیشم کے کارکنوں نے حیدرآباد منتقل کئے جانے والے پانی کی پائپ لائن کو علاقہ کے تالابوں کی طرف موڑ دیا ۔ ان کارکنوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب سلطان آباد کے پوسالا علاقہ میں عوام پینے کے پانی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں حکومت دریائے گوداوری کا پانی حیدرآباد منتقل کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ کے تالابوں اور کنووں میں پانی آنے کے بعد حیدرآباد کیلئے پانی فراہم کیا جائے ۔ تلگودیشم کے کریم نگر میں لیڈر وجئے راما راؤ نے حکومت کے رویہ پر برہمی ظاہر کی ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہونچی تاہم کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ۔ تلگودیشم کارکنوں کے اس اقدام سے حیدرآباد کو پانی کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے ۔

کرنول میں جھونپڑیوں میں
آگ لگ گئی
حیدرآباد 21 مئی ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں کل رات آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ۔ امگنور سرکاری اسپتال کے قریب دس جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ چار گیس سلینڈرس پھٹ پڑے جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعہ میں جھونپڑیوں میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار وہاں پہونچے اور آگ پر قابو پایا ۔ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ واقعہ کل رات دیر گئے پیش آیا ۔ مقامی افراد نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ۔

TOPPOPULARRECENT