Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو میٹرو شہرکا موقف دینے چیف منسٹر کا مطالبہ

حیدرآباد کو میٹرو شہرکا موقف دینے چیف منسٹر کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو میٹرو شہروں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے ایک مکتوب مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر وینکیا نائیڈو کو روانہ کرتے ہوئے اس بات کی خواہش کی ہیکہ میٹرو سٹی کے طرز پر حیدرآباد کی ترقی کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے کیونکہ شہر حیدرآباد اسمارٹ شہروں سے کئی زیادہ آگے ہے اسی لئے حیدرآباد کو میٹرو شہر کا موقف دیا جانا چاہئے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے روانہ کردہ اس مکتوب سے ایسا محسوس ہوتا ہیکہ چیف منسٹر شہر حیدرآباد کی مجموعی ترقی کیلئے مرکز کی جانب سے اضافی بجٹ کی تخصیص کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مکتوب میں واضح طور پر کہا ہیکہ شہر حیدرآباد کو میٹرو شہر کا موقف فراہم کرتے ہوئے اضافی ترقیاتی فنڈ حوالہ کیا جائے تاکہ شہر حیدرآباد کی تیز رفتار ترقی کو ممکن بنایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT