Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو ہر لحاظ سے ترقی دینے ریاستی حکومت کوشاں

حیدرآباد کو ہر لحاظ سے ترقی دینے ریاستی حکومت کوشاں

جی ایچ ایم سی حدود میں مختلف ترقیاتی کاموں کیلئے سنگ بنیاد ، ریاستی وزیر ٹی پدما راؤ گوڑ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کے وزیر آبکاری و نشہ بندی اور اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسیس ٹی پدما راؤ گوڑ نے آج کہا کہ ریاستی حکومت نے حیدرآباد کو ہر لحاظ سے ترقی دینے کا تہیہ کیا ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں ترقیاتی کاموں کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کے مختلف پروگرامس میں حصہ لیتے ہوئے ریاستی وزیر نے کہا کہ متحدہ ریاست میں سابق حکومتوں نے شہر کی ترقی کو نظر انداز کردیا تھا ۔ ٹی آر ایس کے اقتدار میں آنے کے بعد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حیدرآباد کو ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے منصوبے بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف رکھنے کے لیے حکومت نے 2000 آٹو ٹرالیز اور 44 لاکھ کچرے دان منظور کئے ۔ نومبر کے اختتام تک جی ایچ ایم سی علاقہ میں ہر گھر کو کچرا ڈالنے کے لیے کچرے دان حاصل ہوں گے ۔ ریاست تلنگانہ اس طرح کے ڈسٹ بنس فراہم کرنے والی ملک میں پہلی ریاست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 1000 کلومیٹر سڑکوں کی ری کارپیٹنگ کی جائے گی اور ضم کی گئی 12 بلدیات میں ہر گھر کو نل کنکشن فراہم کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سوچھ حیدرآباد پروگرام کے دوران نشاندہی کیے گئے تعمیراتی کاموں کے لیے 200 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار جلد ہی ان کاموں کو انجام دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT