Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کو 4 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا

حیدرآباد کو 4 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا

2 جون یوم تاسیس کے موقع پر چیف منسٹر کا اعلان متوقع
حیدرآباد /13 مئی ( سیاست نیوز ) چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے اعلی سطحی اجلاس منعقد کرتے ہوئے تلنگانہ کے موجودہ 10 اضلاع کو تقریباً 25 اضلاع میں تقسیم کرتے ہوئے تیار کئے جانے والے مجوزہ منصوبہ کا جائزہ لیا ۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ دونوں شہروں میں بھی نئے اضلاع قائم کئے جائیں گے ۔ حیدرآباد اور سکندرآباد میں 4 اضلاع تشکیل دئے جانے کی تجویز ہے ۔ مسودہ منصوبہ کے مطابق حیدرآباد میں ایک ضلع اور سکندرآباد میں ایک ضلع کو اضافہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس ماہ کے آخری ہفتہ میں تلنگانہ کے اندر تقریباً 25 اضلاع تشکیل دینے کا قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔ اس طرح کا ایک اور اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے ۔ تلنگانہ میں اضلاع کی تعداد بڑھانے کیلئے چیف منسٹر کے فیصلہ کے مطابق منصوبہ پر عمل آوری کی جائے گی اور اضلاع کے نظم و نسق کو تقسیم کیا جائے گا تاکہ عوام کی خدمت کو بہتر طریقہ سے انجام دیا جاسکے ۔ عہدیداروں سے اس خصوص میں ان کی رائے طلب کی جارہی ہے ۔ اضلاع کی تشکیل آبادی کی بنیاد پر ہوگی ۔ مقامی علاقوں منڈلس اور ریونیو ڈیویژنس کو تقسیم کیا جائے گا ۔ پولیس کمشنرس بھی قائم کئے جائیں گے ۔ سب ڈیویژن دفاتر تشکیل دئے جائیں گے اور دیگر تجاویز پر غور کیا جائے گا ۔ چیف سکریٹری راجیو شرما نے دیگر اضلاع کے عہدیداروں کے ساتھ بھی اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ۔ اضلاع میں بہتر کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے اس منصوبہ پر عمل کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر نے اگرچہ کہ اس اجلاس کی صدارت نہیں کی تاہم انہوں نے چیف سکریٹری کو اضلاع کی تشکیل کیلئے ایک اور کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT