Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی ترقی کیلئے 60 ہزار کروڑ حاصل کرنے کی کوشش

حیدرآباد کی ترقی کیلئے 60 ہزار کروڑ حاصل کرنے کی کوشش

رنگاریڈی اور میدک کو اواخر اپریل محفوظ آبرسانی، ٹیچرس تقررات کیلئے عنقریب نوٹیفکیشن
حیدرآباد ۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی طرف سے اگادی کے موقع پر راج بھون میں دی گئی ضیافت میں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے چیف منسٹرس نے شرکت کی۔ کے چندرشیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو نے اس موقع پر تلگو عوام کو مبارکباد دی اور خوشی اور خوشحالی کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ دونوں تلگو ریاستوں کو کئی چیلنجس درپیش ہیں اور اہم سنگ میل طئے کرناہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کو مشن بھاگیرتا اور دو بیڈ روم مکانات اور مشن کاکتیہ نئے سال میں روبہ عمل لانا ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا تو تلنگانہ کے خشک سالی سے متاثرہ کئی دیہاتوں کو پائپ کے ذریعہ پانی سربراہ ہوگا اواخر اپریل تک اضلاع میدک اور رنگاریڈی کے عوام کو محفوظ پانی کی سربراہی شروع ہوگی۔ آبپاشی پراجکٹس پر نظرثانی کے ساتھ زیادہ کسانوں کو آبپاشی کی سہولت مہیا ہوگی۔ کے سی آر حکومت کے ترقیاتی ایجنڈہ کے تحت نوجوانوں کو زیادہ نوکریاں حاصل ہوں گی۔ تکنیکی جائیدادوں پر پہلے ہی تقررات ہوچکے ہیں۔ نئے سال میں سرکاری اسکولس میں ٹیچرس کی 10 ہزار جائیدادوں پر تقررات ہوں گے۔ اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ نئے مالیاتی سال میں تلنگانہ مرکز سے 3 ہزار کروڑ روپئے کا زائد قرض حاصل کرے گا۔ ریاستی حکومت حیدرآباد کی ترقی کیلئے 60 ہزار کروڑ روپئے حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT