Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / حیدرآباد کی خاتون کی نعش پانویل میں دستیاب

حیدرآباد کی خاتون کی نعش پانویل میں دستیاب

نوی ممبئی ۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر انسپکٹر نیو پانویل پولیس اسٹیشن مالوجی شنڈے نے کہا کہ جاریہ سال ستمبر میں سوچیتا نے کامیابی سے ایک کوہ پیما گروپ کے ساتھ پرابل گڑھ پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم وہ وہ پیمائی کا یہی کارنامہ انجام دینے 25 نومبر کو دوبارہ واپس آئی۔ وہ حیدرآباد سے ممبئی فضائی سفر کے ذریعہ پہنچی تھی۔ ایرپورٹ سے ٹیکسی کے ذریعہ وہ تعلقہ پانویل میں ٹھاکر واڑی دیہات پہنچی تاکہ اس بلند پہاڑی پر چڑھنے کا کارنامہ انجام دے سکے جس کیلئے اسے 3 گھنٹے لگے۔ بعدازاں ضلع رائے گڑھ میں اس کی نعش دستیاب ہوئی۔ سمجھا جاتا ہیکہ وہ پہاڑ کی بلندی سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT