Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / حیدرآباد کی سپوت سیدہ فلک کا تاریخ ساز کارنامہ

حیدرآباد کی سپوت سیدہ فلک کا تاریخ ساز کارنامہ

USA کراٹے چمپئین شپ میں گولڈ میڈل ، ایرپورٹ پر شاندار استقبال
حیدرآباد ۔ 11 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کی مایہ ناز سپوت سیدہ فلک نے کراٹے کی دنیا میں ایک تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ صنف ناز ک ہونے کے باوجود ’’سیدہ فلک‘‘ بچپن سے ہی کراٹے میں بیحد دلچسپی رکھتی تھی اور کراٹے کے مقابلوں میں حصہ لے کر انعام و اکرام سے نوازی جاتی تھی اسی لئے اُن کے ذوق میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا ۔ انھیں ریاست تلنگانہ کی جانب سے USA-2016 کے اوپن کراٹے چمپیئن شپ کیلئے سینئر فیمیل کومائیٹ Senior Female Kumite کی سطح پر خواتین کے مقابلہ میں حصہ لینے کا سنہری موقع ملا جس میں دنیا کے (42) ممالک کی خواتین نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ میں سیدہ فلک نے اپنے فن کے وہ جوہر دکھائے کہ کامیابی اُن کے قدم چومی اور وہ گولڈ میڈل جیت گئیں۔ پیاریس ، لاس ویگاس ہوٹل میں انھیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ اس طرح سیدہ فلک کو دنیا کی پہلی خاتون کراٹے چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ۔ جس طرح ثانیہ مرزا نے ٹینس کی دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا تھا بالکل اُسی طرح سیدہ فلک نے بھی اپنے ملک کا نام روشن کیا ۔ سیدہ فلک 11 اپریل کی صبح USA کے کامیاب دورہ کے بعد حیدرآباد پہنچیں ۔ شمس آباد ایرپورٹ پر اُن کے مداحوں نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سیدہ فلک نے نہایت ہی جذباتی ہوکر بتایا کہ اُن کی کامیابی اُن کے ماں باپ کی دعاؤں اور ہمت افزائی کا نتیجہ ہے ۔ انھوں نے اپنے مداحوں ، رشتہ دار اور دوست و احباب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے اُن کو مبارکباد دی ۔ آخر میں سیدہ فلک نے کہا کہ آئندہ بھی کراٹے کے قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر وہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گی ۔      (متعلقہ خبر اسپورٹس صفحہ پر)

TOPPOPULARRECENT