Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی لڑکی کا داعش سے رابطہ ، پولیس تحقیقات میں مصروف

حیدرآباد کی لڑکی کا داعش سے رابطہ ، پولیس تحقیقات میں مصروف

نئی دہلی /11 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) انڈین آئیل کارپوریشن کے گرفتار شدہ اگزیکیٹیو کے ساتھ مبینہ ربط رکھنے والی حیدرآباد کی ایک لڑکی کے تعلق سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس لڑکی کے بارے میں تفصیلات اکھٹا کئے جارہے ہیں اور شبہ ہے کہ یہ لڑکی داعش سے رابطہ رکھتی ہے ۔ 20 سال کی اس لڑکی کے بارے میں آن لائین معلومات حاصل ہوئے ہیں ۔ گرفتار شدہ انڈین آئیل کارپوریشن کے اگزیکیٹیو محمد سراج الدین نے داعش کے حامیوں کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے جس میں حیدرآبادی لڑکی کے علاوہ مہاراشٹرا کے دو نوجوان بھی شامل ہیں ۔ فیس بک اور واٹس اپ پر یہ لوگ ہندوستانی نوجوانوں کو خاص کر مشرقی وسطی میں دہشت گرد گروپ میں شامل ہونے کیلئے ترغیب دے رہے ہیں ۔ پولیس اس بات کا پتہ چلا رہی ہے کہ حیدرآبا دکی لڑکی کا داعش سے ربط ہے ۔

TOPPOPULARRECENT