Sunday , August 20 2017
Home / انتقال نام / حیدرآباد کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر رام پرشاد کا انتقال

حیدرآباد کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر رام پرشاد کا انتقال

حیدرآباد ۔ 7 مارچ ۔ ( راست ) حیدرآباد کے ممتاز فزیشین ڈاکٹر رام پرشاد کا آج شام 4:30 بجے انتقال ہوگیا ۔ وہ پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے ۔ ڈاکٹر رام پرشاد حیدرآباد کی گنگاجمنی تہذیب کے بڑے علمبردار تھے ، وہ رائے جانکی پرشاد کے فرزند تھے اور انھوں نے پچھلے 56 برس میڈیکل پریکٹس کے دوران لاکھوں مریضوں کو فائدہ پہنچایا ۔ ان کا شمار حیدرآباد کے ممتاز ڈاکٹرس میں ہوا کرتا تھا ۔ اردو زبان سے انھیں بے پناہ محبت تھی اور روزنامہ سیاست کے قاری تھے ۔ وہ دن کا آغاز روزنامہ سیاست کے مطالعہ سے کرتے تھے ۔ اردو کے ادیب ہونے کے ساتھ ساتھ فائن آرٹس اکیڈیمی اور زندہ دلان حیدرآباد سے ان کاگہرا تعلق تھا ۔ وہ ادیبوں اور فنکاروں کی ہمیشہ سرپرستی کیا کرتے تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ان کے فرزند ڈاکٹر روی کمار کا شمار بھی حیدرآباد کے مقبول ڈاکٹرس میں ہوتا ہے ۔ ان کی میت 8 مارچ کو 10 بجے صبح تا 1:30 بجے دن آخری دیدار کیلئے کلینک واقع رائے جانکی پرشاد مارگ روڈ ، ملے پلی میں رکھی جائے گی اور وہسپر ویلی ، جوبلی ہلز میں سہ پہر آخری رسومات انجام دی جائیں گی ۔ ممتاز مزاح نگار پدم شری جناب مجتبیٰ حسین نے ڈاکٹر رام پرشاد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت ادبی و تہذیبی دنیا کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT