Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی پنکی ریڈی نائب صدر ایف ایل او مقرر

حیدرآباد کی پنکی ریڈی نائب صدر ایف ایل او مقرر

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد کی مشہور انٹرپرینور اپرنا پنکی ریڈی کا بحیثیت نائب صدر ایف آئی سی سی آئی خواتین تنظیم تقرر عمل میں آیا ۔ پنکی ریڈی جی وی کے پاور انفراسٹرکچر لمٹیڈ کے علاوہ جی وی کے گروپ آف کمپنیز کی پرومٹری ہیں ۔ چیرپرسن ایف ایل او ریکھا لاہوٹی نے پنکی ریڈی کے تقرر کے لمحات کو باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر ایف ایل او کے عہدہ پر ایک حیدرآبادی کا تقرر عمل میں آیا ہے ۔ انہوں پنکی کے تئیں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ قومی سطح کے عہدہ کے لیے حیدرآباد سے کسی کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنکی ریڈی سال 2018-19 کے لیے قومی صدر کے عہدہ پر براجمان ہوں گی ۔ ایف ایل او پانچ ہزار خواتین اور پروفیشنلس پر مشتمل ایک قومی سطح کی تنظیم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT