Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کی پہلی 6 اے سائیڈ فٹبال لیگ ، کل آغاز

حیدرآباد کی پہلی 6 اے سائیڈ فٹبال لیگ ، کل آغاز

حیدرآباد ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کی اولین 6 اے سائیڈ فٹبال لیگ مقبول فرنچائز سسٹم کی اساس پر 4 ڈسمبر کو شروع کی جارہی ہے جو 26 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی ۔ ایچ ایف ایل کے بانی سی ای او مراد جسانی اور بانی ڈائرکٹر ناوید کیشوانی نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ جملہ 132 میچس چھے ہفتہ کے ایونٹ میں کھیلے جائیں گے جس میں ہر ٹیم کو 22 مقابلے کھیلنے ہوں گے ۔ ان میں سے 11 میچز حیدرآباد میں اور بقیہ دیگر مقامات پر منعقد ہوں گے ۔ ناوید کیشوانی نے بتایا کہ اس ایونٹ کیلئے 12 گراؤنڈس کی نشاندہی کی جاچکی ہے جہاں یہ میچز کھیلے جائیں گے جن میں اسپورٹس کوچنگ فاؤنڈیشن مانصاحب ٹینک ، وی آئی پی انٹرنیشنل اسکولس و دیگر شامل ہیں ۔ مراد جسانی اور ناوید کیشوانی کو فٹبال کھیل سے کافی لگاؤ ہے اور اسی چاہت کا نتیجہ ہے کہ انھوں نے اس ایونٹ کا نظریہ آگے بڑھایا اور اُسے عملی طورپر پیش کرنے جارہے ہیں۔ ہندوستان میں فٹبال کبھی عوام کا مقبول کھیل رہا لیکن اب بین الاقوامی سطح پر ہندوستانی فٹبال کی کچھ خاص وقعت نہیں رہی ہے ۔ اس لیگ کے آرگنائزرس چاہتے ہیں کہ فٹبال کے کھلاڑیوں کو بھی کرکٹرس کی طرح عوامی چاہت حاصل ہو ۔ انھوں نے بتایا کہ حیدرآباد فٹبال لیگ (ایچ ایف ایل ) سال میں دو مرتبہ منعقد کی جائے گی ۔ ونرس کو ایک لاکھ روپئے اور رنرس اپ کو 50,000 روپئے کی انعامی رقم حاصل ہوگی ۔ پریس کانفرنس میں ٹرافی اور ایچ ایف ایل لوگو کی رونمائی بھی ہوئی ۔ اس موقع پر مختلف ٹیموں کے 12 کپتان بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT