Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کی چند یادیں اور چند باتیں پر ڈاکٹر شیام سندر کا توسیعی لکچر

حیدرآباد کی چند یادیں اور چند باتیں پر ڈاکٹر شیام سندر کا توسیعی لکچر

حیدرآباد ۔ 13 ۔ ستمبر : ( راست ) : انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 16 ستمبر کو 6-30 بجے شام اردو ہال حمایت نگر میں ’ ممتاز ماہر چشم ڈاکٹر شیام سندر پرشاد کے ساتھ ایک شام ‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر شیام سندر قدیم حیدرآبادی تہذیب اور دکن کی روایات کی یاد تازہ کرنے کے موضوع پر توسیعی لکچر دیں گے ۔ ڈاکٹر شیام سندر گذشتہ حیدرآباد اور اس کی تہذیب کے زبردست علمبردار اور گنگا جمنا تہذیب کی نمایاں شخصیت ہیں ۔ ڈاکٹر سکندر خاں لودھی ابتداء میں تعارف کروائیں گے ۔ برصغیر کے نامور مزاح نگار پدم شری مجتبیٰ حسین خاکہ پیش کریں گے ۔ محترمہ شانتا سہگل اظہار خیال کریں گی ۔ پروفیسر بیگ احساس صدر انجمن ترقی پسند مصنفین اس اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی نائب صدر انجمن ترقی پسند مصنفین نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ جناب محبوب خاں اصغر انچارج جنرل سکریٹری نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔

 

موبائیل آدھارآن وہیل متعارف
معذور اور ضعیف افراد کیلئے سہولت بخش
حیدرآباد۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) ضعیف افراد جو آدھار سنٹر تک نہیں آسکتے، ان کی سہولت کیلئے موبائیل آدھار آن وہیل کا آغاز کیا گیا ہے جس کا افتتاح جوائنٹ کلکٹر ایم پرشانتی نے ہری جھنڈی دکھاکر اس موبائیل آدھار ویان کو روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضعیف افراد، جسمانی معذورین اور طویل عرصہ سے بیمار گھروں تک محدود افراد کو اس سہولت سے فائدہ پہنچانے کیلئے مرکزی حکومت نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے اور گھروں پر آدھار اندراج کرانے والے افراد مندرجہ ذیل فون نمبر 040-23119266 پر ربط قائم کرسکتے ہیں یا ای۔ میل آئی ڈی [email protected] پر ای میل کے ذریعہ ربط کرسکتے ہیں۔ اس پروگرام میں ڈی آر او ستیش چندرا ای ڈسٹرکٹ مینیجر رجیتا کوآرڈینیٹر انیل کمار اور دیگر نے شرکت کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT