Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد کی 6 اے سائیڈ فٹبال لیگ ، آج سے دوسرا ایڈیشن

حیدرآباد کی 6 اے سائیڈ فٹبال لیگ ، آج سے دوسرا ایڈیشن

حیدرآباد ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حیدرآباد فوٹسل لیگ (ایچ ایف ایل) جو اِس شہر کی پہلی 6 اے سائیڈ فٹبال لیگ ہے، اس کا دوسرا ایڈیشن جمعہ 19 اگسٹ کو شروع ہورہا ہے جو چھ ہفتے چلے گا۔ زائد از 200 کھلاڑی 182 مقابلے کھیلیں گے اور ہر ٹیم کو 26 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا جن میں نصف ہوم گراؤنڈ پر ہوں گے۔ حیدرآباد فوٹسل لیگ کے بانی سی ای او مراد جاسانی اور بانی ڈائریکٹر ناوید کیشورنی نے بتایا کہ فوٹسل فٹبال کا ایسا فارمٹ ہے جو بنیادی طور پر کھیل کی مدت کے اعتبار سے مختلف ہے اور صرف 40 منٹ کا رہتا ہے۔ اس لیگ کے لوگو اور 14 شرکاء ٹیموں کے لوگو کی آج بی ایم برلا پلانٹیریم میں منعقدہ تقریب میں 200 کھلاڑیوں اور 14 کپتانوں کی موجودگی میں رونمائی کی گئی۔ ایچ ایف ایل کی انعامی رقم بڑھا کر 1 لاکھ روپئے سے 2 لاکھ روپئے کردی گئی ہے اور رنرز اپ کیلئے 50,000 روپئے کی بجائے 1لاکھ روپئے ہوں گے۔ ہونڈا موٹرز نے اس ٹورنمنٹ کے بہترین کھلاڑی کو ایک بائیک دینے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT