Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے اطراف چار بڑے ہاسپٹلس قائم کرنے کی تجویز

حیدرآباد کے اطراف چار بڑے ہاسپٹلس قائم کرنے کی تجویز

500 بستر پر مشتمل ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹلس ہوں گے ، وزیر صحت کا بیان
حیدرآباد۔/24مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ حکومت حیدرآباد کے اطراف 4 بڑے ہاسپٹلس قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران کے پی ویویکانند اور دوسروں کے سوال پر وزیر صحت نے بتایا کہ حیدرآباد کے اطراف 500 بستروں پر مشتمل 4 ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹلس قائم کئے جائیں گے جن میں 250 بستر خواتین اور بچوں کے علاج سے متعلق ہوں گے۔ جن علاقوں میں ہاسپٹلس کے قیام کا منصوبہ ہے ان میں وکٹوریہ میموریل ہوم ایل بی نگر، میلاردیو پلی راجندر نگر، پیٹ بشیرآباد اور میاں پور بس ٹرمنل شامل ہیں۔ ان دواخانوں کے سلسلہ میں پراجکٹ رپورٹ کی تیاری کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کلکٹرس کے ذریعہ اراضی کی نشاندہی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومیائے ہوئے بینکوں سے قرض کی منظوری کے ساتھ ہی تعمیری کام کا آغاز ہوگا۔ وزیر صحت کے مطابق میڑچل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر ڈسٹرکٹ ہاسپٹل قائم کیا جائے گا۔ عثمانیہ ہاسپٹل کی ابتر صورتحال کے بارے میں ارکان کی توجہ دہانی پر وزیر صحت نے بتایا کہ عثمانیہ ہاسپٹل کی نئی عمارت کا پلان تیار ہے بہت جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دواخانوں میں آئی سی یو قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
ٹھاکر ہردے ناتھ سنگھ چیرمین تلنگانہ گریجویٹس فورم کی زیر قیادت ایک وفد ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر کے لکشما ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں علحدہ ودبھروا ریاست کی تائید میں ہونے والے کنونشن میں مدعو کیا ۔ تصویر میں کشور سنگھ بیاص جنرل سکریٹری فیڈریشن اور دوسرے دیکھے جاسکتے ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT