Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے اُفق پر آج سے شہاب ثاقب کی بارش

حیدرآباد کے اُفق پر آج سے شہاب ثاقب کی بارش

حیدرآباد۔10اگست ( سیاست نیوز) آبی برج کے طاس سے شہاب ثاقب کی حالیہ بارش کے بعد اب 11اور 12اگست کو ایک ایسا ہی مزید ایک دلچسپ فلکیاتی نظارہ متوقع ہے ۔ جب پرسو ستاروں کے جھرمٹ سے شہابیوں کی برسات ہوگی ۔11‘12اور 13 اگست چونکہ قمری ماہ کے اواخر‘ اماوس اور چاند رات کے درمیان واقع ہورہے ہیں۔ اس طرح آسمان تاریک رہنے کے سبب شہاب ثاقب کی بارش پوری چمک دمک کے ساتھ نظر آسکتی ہے ۔ یہ شہابیے دراصل دمدار ستارے کے اُس پار سے گرنے والے ملبہ کا حصہ ہوں گے ۔ ’ پرسو ‘ شہابیے سال 2015 کے چمک دار ترین شہابیئے ہوں گے ‘ جو بالعموم ہر سال 17جولائی اور 24 اگست تک آسمان سے برستے ہیںاور بالخصوص 9تا 13 اگست ان کی برسات عروج پر پہنچ جاتی ہے ۔’ پرسو‘ یا دیگر شہابیوں کو تاریک آسمان پر بہت خوب دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین علوم فلکیات و نجوم کا کہنا ہے کہ شہابیوں کو دیکھنے کا بہترین وقت طلوع سے قبل ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT