Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے شجاعت بن علی ملک کے 100 جنرل کونسلس ٹاپرس میں شامل

حیدرآباد کے شجاعت بن علی ملک کے 100 جنرل کونسلس ٹاپرس میں شامل

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شجاعت بن علی کو ہندوستان بھر میں ٹاپ 100 جنرل کونسل میں نام درج کرانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ شجاعت بن علی ایک کمپنی سکریٹری ہیں کو مشہور بین الاقوامی تنظیم لیگل 500 کی جانب سے یہ اعزاز دیا گیا ہے ۔ شجاعت بن علی اس اعزاز کو پانے والے پہلے حیدرآبادی ہیں ۔ لیگل 500 جی سی پاور لسٹ کی نئی دہلی میں مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کی موجودگی میں رسم اجراء عمل میں آئی ۔ شجاعت بن علی لیگل اینڈ رسک مینجمنٹ کے سینئیر ڈائرکٹرس ہیں ۔ اور Parexelانٹرنیشنل کمپنی سکریٹری ہیں وہ آئی ٹی فارما و د دیگر کمپنیوں میں کام کرچکے ہیں ۔ وہ آئی سی ایس آئی حیدرآباد کے سابق صدر رہ چکے ہںے ۔ وہ کارپوریٹ لا کے رکن اور ایف ٹی اے پی چیمبرس اف کامرس ، آئی پی آر ہیں ۔ شجاعت بن علی ایک کامرس و لا گریجویٹ ہیں ۔ اور انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز کے فیلو ممبر ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT