Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے شہریوں میں بینائی کے کمزور ہونے کے واقعات

حیدرآباد کے شہریوں میں بینائی کے کمزور ہونے کے واقعات

بڑوں کے علاوہ بچوں کی اکثریت ، انفکشن اور دیگر وجوہات اصل وجہ
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ترقی عالمی شہروں کی فہرست میں شمولیت کے منتظر شہر حیدرآباد میں شہریوں کی نظر کمزور ہوتی جارہی ہے ۔ چونکہ ان دنوں شہریوں کی بینائی کمزور ہونے کے متعدد واقعات منظر عام پر آئے ہیں ۔ قومی سطح کے معروف آنکھوں کے دواخانوں کی شہر میں موجودگی اور ایسے واقعات ریکارڈ ہونا بینائی میں کمزوری کی بات کو مزید تقویت دیتا ہے ۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق شہر حیدرآباد میں بینائی سے محروم ہونے والوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہورہا ہے ۔ تاہم بینائی میں کمزوری اور بینائی سے محرومی کی وجوہات میں موروثی دخل کے علاوہ ماحول کو بھی وجہ بتایا جارہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق بچہ کی پیدائش سے قبل احتیاط سے بینائی میں کمزوری کو روکنے کو ممکنہ اقدامات کیے جاسکتے ہیں ۔ شہر حیدرآباد میں تحقیقی رپورٹ اور اعداد و شمار کے مطابق 6 ہزار تازہ واقعات ریکارڈ کرلیے گئے جن میں بینائی میں کمزوری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور دواخانوں سے رجوع ہونے والوں کی اکثریت میں یہ عام شکایت پائی گئی ۔ اور آنکھوں میں بینائی میں اضافہ کے لیے لینسیس اور آپریشن کو بھی ترجیح دی جارہی ہے ۔ بینائی کی کمزوری کے واقعات ایسی عمر کے درمیان پائے جاتے ہیں جن افراد کی عمر 35 سال سے کم ہے ۔ اور ان میں بچوں کی بھی اکثریت تشویش کا سبب بنی ہوئی ہے ۔ درمیانی عمر والے افراد کا اس مرض سے متاثر ہونا سماج کی صحت کے لیے بھی متاثر کن ثابت ہونے کے خدشات میں اضافہ کرتا ہے ۔ چونکہ انسانی صحت اور اعضاء میں آنکھ اور بینائی بڑی اہمیت کی حامل ہیں ۔ ماہرین کے مطابق احتیاط کے سوا اس مرض پر قابو پانے کا بہتر طریقہ اور کچھ نہیں ۔ بدلتے ماحول اور ماحولیاتی نظام کا بھی کافی حد تک بینائی پر اثر پڑرہا ہے ۔ اور وٹامن اے کی کمی اس مرض کی اصل وجہ ہے ۔ غذائی اجناس اور روزمرہ کے استعمال میں آنے والی غذاؤں میں تغذیہ کی کمی بھی اس مرض کے اضافہ میں مددگار ثابت ہورہی ہے ۔ انفکشن اور حادثات بھی ایک وجہ تصورکئے جارہے ہیں تاہم بچہ کو جب وہ ماں کے حمل میں ہوتا ہے اس وقت سے تغذیہ بخش غذا اور وٹامن اے کی بھر پور مقدار فراہم کی جائے تو تولیہ کے بعد اس میں بینائی کی کمزوری کو روکنے میں کافی مدد ملتی ہے ۔ اور شہری اپنی تیز نظر سے تیز ترقی کی طرف بڑھ سکتے ہیں اور تیز ترقی کا نظارہ بھی کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT