Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے علاقے شکاری گلی یاقوت پورہ میں ایک خاندان گذشتہ 50سالوں سے سوئیوں کی صنعت سے وابستہ

حیدرآباد کے علاقے شکاری گلی یاقوت پورہ میں ایک خاندان گذشتہ 50سالوں سے سوئیوں کی صنعت سے وابستہ

حیدرآباد۔ 20۔ جون۔ ( سیاست نیوز) ماہ رمضان المبار ک کی آمد کے ساتھ ہی سیویوں کا تصور آجاتاہے ۔عیدالفطر کے موقع پر ہر گھرمیں شیرخرمہ بنایاجاتاہے دودھ اور مغزیات سے تیارہونے والے شیرخرمہ کا سویاں ایک لازم جْز ہے ۔ سویوں کی تیاری کا کام انتہائی محنت اور مشقت کے ساتھ کیاجاتاہے ۔ملک میں سیویوں کی صنعت سے وابستہ لاکھوں افراد ہے جو قریب چھ مہینوں کی محنت ومشقت کے بعد عیدالفطر کے لئے سیویوں کا اسٹاک کرسکتے ہیں۔حیدرآباد کے علاقے شکاری گلی یاقوت پورہ میں ایک خاندان گذشتہ 50سالوں سے سیویوں کی صنعت سے وابستہ ہے ۔ انور خان نے بتایاکہ وہ اپنے دوبھائیوں کے ساتھ سیویاں تیارکرتے ہیں انہوں نے بتایاکہ سیویوں کی تیار ی میں میدہ، نمک، اورپانی استعمال کیاجاتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ ان کے ہاں تیارہونے والی سیویاں کو ہاتھ سیوی یا چٹے کی سیوی کہا جاتاہے ۔ جسے وہ ایک سو پچاس روپئے فی کلو فروخت کرتے ہیں۔جبکہ اسے چلرفروش250 روپئے فی کلو فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان کے ہاں تیارکی گئی سیویوں ذریعہ وہ اضلاع کی ضرورتوں کو بھی پورا کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT