Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے مضافات سے تلنگانہ اور اے پی کے ضلعی سطح تک بس خدمات

حیدرآباد کے مضافات سے تلنگانہ اور اے پی کے ضلعی سطح تک بس خدمات

مسافروں کو استفادہ کرنے کا مشورہ، ٹی ایس آر ٹی سی کی تشہیری مہم کا آغاز
حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے گریٹر حیدرآباد شہر کے بعض اہم علاقوں سے اضلاع کیلئے راست بس سرویس شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے اس فیصلہ کی روشنی میں ٹی ایس آر ٹی سی نے مسافروں کو بہتر سفر کی سہولتیں فراہم کرنے کے مقصد سے نئی بسیں وجرا ، ایرکنڈیشنڈ منی بسیں، راجدھانی اور سوپر لکثرری بسیں فراہم کئے اور ان نئی بسوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی مسافروں سے خواہش کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ٹی ایس آر ٹی سی نے تشہیری مہم بھی شروع کی ہے۔ ٹی ایس آر ٹی سی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گریٹر حیدرآباد آر ٹی سی زون کی جانب سے اب 73 نئی بس سرویس تلنگانہ کے علاوہ ریاست آندھرا پردیش کے مختلف مقامات تک چلائی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر حیدرآباد سے وجرا اے سی منی بسوں میں عوام کو بہتر و آرام دہ سفر کی سہولت بہم پہنچانے کیلئے 144 مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو روانگی کیلئے بورڈنگ پوائنٹس ( بس سوار ہونے کے مقامات ) قائم کئے گئے ہیں۔ اس طرح سرور نگر تا ورنگل، مہدی پٹنم تا ورنگل و نظام آباد، کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی، ورنگل و نظام آباد، اے ایس راؤ نگر سے ورنگل، ایل بی نگر سے نظام آباد کیلئے وجرا اے سی منی بسیں چلائی جارہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ہر روز حیدرآباد تا ورنگل اور ورنگل تا حیدرآباد کیلئے جملہ 17 وجرا اے سی منی بسیں 60 ٹرپس کریں گی۔ اسی طرح حیدرآباد تا نظام آباد تک 36 ٹرپس کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں گریٹر حیدرآباد کے بعض آر ٹی سی بس ڈپوز سے آندھرا پردیش کے مختلف مقامات بشمول علاقہ رائلسیما کیلئے بھی راجدھانی سوپر لکثرری نئی بسوں کا آغاز کیا ہے اور کوکٹ پلی بس ڈپو سے وجئے واڑہ، اننت پور کاکیناڈا، جیڈی میٹلہ بس ڈپو سے گنٹور، میڑچل بس ڈپو سے ادئے گیری، وجئے واڑہ، کشائی گوڑہ بس ڈپو سے بھیماورم ، گنٹور سے تروپتی، املا پورم، برکت پورہ ڈپو سے نندیال، کپم ( ضلع چتور ) کیلئے خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں اور ان مقامات پر روانہ ہونے والے مسافروں کیلئے مذکورہ بسیں دستیاب رہیں گی۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ بی ایچ ای ایل بس ڈپو سے تنالی، گنٹور، پولی ویندلہ، کشائی گوڑہ بس ڈپو سے میدکور، دھرماورم، کڑپہ، دلسکھ نگر بس ڈپو، مارکاپورم، وجئے واڑہ، اونگول، میاں پور، بس ڈپو سے وجئے واڑہ، حیات نگر II بس ڈپو سے وجئے واڑہ وغیرہ کیلئے جملہ 43 مذکورہ بسیں چلائی جائیں گی۔

TOPPOPULARRECENT