Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے نظارہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی سہولت : اجمیرا چندو لعل

حیدرآباد کے نظارہ کیلئے ہیلی کاپٹر کی سہولت : اجمیرا چندو لعل

حیدرآباد ۔ 7ڈسمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت ریاست میں سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ دینے اور سیاحوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے اور ان اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر شہر حیدرآباد کا مکمل نظارہ کرنے کیلئے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مشاہدہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ آج یہاں سکریٹریٹ میں وزیر سیاحت اجمیرا چندو لعل نے محکمہ سیاحت کی کارکردگی کا متعلقہ اسمبلی عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی جائزہ لیا اور بتایا کہ حکومت تلنگانہ سیاحوں کو ’’ ہیلی ٹورازم ‘‘ سہولت فراہم کرے گی ۔ علاوہ ازیں بیرونی سیاحوں کو ریاست تلنگانہ میں سیاحتی مراکز کا مشاہدہ کرنے کی ترغیب دینے کیلئے خصوصی پیکیجس مرتب کئے جارہے ہیں ۔ چندولعل نے بتایا کہ آئندہ ماہ جنوری میں عالمی سطح کے ’’ پیرل فیسٹیول‘‘ کا حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔علاوہ ازیں حکومت ریاست تلنگانہ کو عالمی نقشہ میں خصوصی مقام دلانے کیلئے ممکنہ کوشش کررہی ہے ۔ وزیر سیاحت و قبائل و بہبود چندو لعل نے کہا کہ سیاحتی مقامات کا نظارہ کرنے کیلئے پہنچنے والے اسکولی طلبہ وغیرہ کو خصوصی رعایتیں فراہم کی جائیں گی ۔ علاوہ ازیں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT