Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل تعمیراتی کام شروع کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو ریل تعمیراتی کام شروع کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد۔29اکٹوبر(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد ساوتھ زون کے سینکڑوں کارکنوں اور قائدین نے پرانے شہر میں میٹرو ریل کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے دارالشفاء تا فلک نماء ریالی نکالنے کی کوشش کی جس کو میر چوک پولیس اسٹیشن کے قریب مذکورہ پولیس عملے نے کمیونسٹ قائد ین کی گرفتاری کے ذریعہ ناکام بنادیا۔ سی پی آئی ساوتھ زون کنونیر ای ٹی نرسمہا کی قیادت میں منعقدہ مذکورہ ریالی میں وی ایس بوس کے علاوہ چندرا موہن‘ عارف خان‘ جی ہری ناتھ گوڑ‘ چھادیوی‘ رادھیکا کے علاوہ سی پی آئی ساوتھ زون کے سینکڑوں کمیونسٹ قائدین او رکارکنوں شرکت کی۔ ای ٹی نرسمہا نے اس موقع پر کہاکہ حکومت تلنگانہ میٹرو ریل پراجکٹ میںتبدیلی لاتے ہوئے پرانے شہر کی ترقی کو نظر انداز کررہی ہے ۔ سابقہ حکومتوں نے بھی پرانے شہر کی ترقی میں کسی طرح کی سنجیدگی نہیںدیکھائی۔ پرانے شہر کے عوام کی اکثریت میٹروریل کی تائید وحمایت میںہے اور یہی وجہہ ہے کہ میٹرو ریل کے لئے ریالی کو پرانے شہر کے عوام سے مکمل تائید مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ نے میٹرو ریل پراجکٹ میںتبدیلی لاتے ہوئے ریاستی خزانہ پر دس ہزار کروڑ کا بوجھ عائد کیا ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا گریٹر حیدرآباد ساوتھ زون پرانے شہر میںمیٹرو ریل کی تعمیر تک اپنے احتجاج کو جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT