Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد کے ڈرینج سسٹم کو عصری بنانے کی ضرورت

حیدرآباد کے ڈرینج سسٹم کو عصری بنانے کی ضرورت

فورم فار بٹر حیدرآباد کا اجلاس ، ویدا کمار ، بی وی سبا راؤ اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔21اگست(سیاست نیوز) حیدرآباد کے ڈرینج نظام میںبہتری اور سیلاب جیسی صورتحال سے نمٹنے کی حکمت عملی کے عنوان پر فورم فار بیٹر حیدرآباد کی ایک نشست کا چندرم حمایت نگر میں انعقاد عمل میںآیا۔ صدر فورم ایم ویدا کمار نے نگرانی کی جس میں ماہر ین ماحولیات  ڈاکٹر بی وی سبا رائو‘مسٹر ایم ایچ رائو ‘ ڈاکٹر وی بی جے چلاکانی نے حصہ لیا۔ اپنے صدارتی خطاب میںویدا کمار نے ریاست حیدرآبادکی تاریخی طغیانی کے حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ رعایہ پرور حکمران کی یہی پہچان ہے کہ وہ آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے نہ صرف موثر اقدامات اٹھاتا ہے بلکہ رعایا کو بہتر سہولتوں کی فراہمی میںکوئی کسر باقی نہیںرکھتا۔ انہوں نے کہاکہ طغیانی کے بعد شہر حیدرآباد میںبارش کے پانی کی نکاسی کے لئے زیر زمین ڈرینج سسٹم کا نفاذ عمل میںآیا جو اس وقت کی آبادی کے تناسب سے کافی تھا۔ موسیٰ ندی کے اطراف واکناف میںتعمیرات کی وجہہ سے شہری علاقوں کا بارش کا پانی موسی ندی میں پہنچنے سے قاصر ہے او ریہی وجہہ ہے کہ کچھ وقفہ کی موسلادھار بارش کے بعد شہر کی سڑکیں سیلاب زدہ علاقوں میںتبدیل ہورہے ہیں۔ ویدا کمار نے کہاکہ شہر کے ڈرنیج سسٹم میںتوسیع اور اس کو عصری بنانا ضروری اور اس کے ساتھ شہر کے اطراف واکناف میں واقع جھیل او رتالابو ں کا احیاء عمل میںلاتے ہوئے بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کے مشن کاکتیہ کی ستائش کی او رکہاکہ ریاست تلنگانہ کے دیہی علاقوں میںمشن کاکتیہ کے تحت بڑا کام انجام دیا گیا ہے مگر شہری علاقوں میں مشن کاکتیہ کی مستعدی دیکھائی نہیںدے رہی ہے۔بی وی سبا رائو نے خطاب کرتے ہوئے آصف جاہی دور میں تعمیر کئے گئے زیرزمین ڈرنیج سسٹم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آصف جاہی دور کے حکمرانوں کی دور اندیشی آج شہر کو ملک کے دیگر شہروں کی طرح سیلاب کے حالات سے دوچار ہونے میںمددگار ثابت ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT