Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / حیدرآباد گلوب اور ایس ایس ایم سیمی فائنلس میں داخل

حیدرآباد گلوب اور ایس ایس ایم سیمی فائنلس میں داخل

حیدرآباد ۔ 31 مئی ۔ ( راست ) حیدرآباد گلوب فٹبال اکیڈیمی ، دارالشفاء فٹبال کلب ، بارکس فٹبال کلب اور ایس ایس مرشد فٹبال اکیڈیمی رواں لٹل اسٹارس کپ فٹبال ٹورنمنٹ کے انڈر 12 زمرے کے سیمی فائنلس میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ پہلے کوارٹر فائنل میں ایس ایس مرشد ٹیم نے ماریڈ پلی ایف سی کے خلاف ایک گول سے کامیابی حاصل کی اور یہ فیصلہ کن گول سید عبید نے بنایا ۔ دوسرے کوارٹرفائنل میں بارکس ایف سی نے رحیم کوچنگ سنٹر کو 2-0 سے شکست دی جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں حیدرآباد گلوب فٹبال اکیڈیمی نے جمخانہ رینجرس کے خلاف 3-0 کی کامیابی حاصل کی ۔ فاتح ٹیم کیلئے سید اویس الدین ، ریاض خان اور سید جنید نے گول بنائے۔ چوتھے کوارٹرفائنل مقابلے میں دارالشفاء فٹبال کلب نے ایس ایم فٹبال اکیڈیمی کو 2-0 گول سے شکست دی ۔ فاتح ٹیم کیلئے عمران رضوی اور رضا علی نے فی کس ایک گول بنایا۔

TOPPOPULARRECENT