Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ہائی کورٹ کے چار نئے ججس کا تقرر

حیدرآباد ہائی کورٹ کے چار نئے ججس کا تقرر

حیدرآباد 15جنوری (سیاست ڈاٹ کام)صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے مشترکہ حیدرآباد ہائی کورٹ کے چار نئے ججوں کی تقرری عمل میں لائی ہے اور اس سلسلہ میں گزشتہ روز احکامات جاری کئے گئے ۔ ڈسٹرکٹ جج کے عہدہ پر خدمات انجام دینے والے جے اوما دیوی ‘ بالا یوگی ‘ رجنی اور ڈاکٹر شمیم اختر کو حیدرآباد ہائی کورٹ کے ججس کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے کالجیم کی سفارش پر مرکزی حکومت نے منظوری دی اور اس سلسلہ میں صدر جمہوریہ نے احکام جاری کئے ۔

TOPPOPULARRECENT