Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ہاوز ‘ حلیم کی پیاکنگ کیلئے پرکشش باکس کی تیاری

حیدرآباد ہاوز ‘ حلیم کی پیاکنگ کیلئے پرکشش باکس کی تیاری

پرانے شہر میں بھی ذائقہ رمضان کے انعقاد کا فیصلہ : پریس کانفرنس میں اعلان
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ہاوز نے اپنی ذائقہ دار حلیم کی پیاکنگ کے لیے پرکشش باکس تیار کیا ہے اور آج اس باکس کا رسم اجراء عمل میں لایا گیا ہے ۔ حیدرآباد ہاوز کے منیجنگ ڈائرکٹر محمد خلیل احمد بانی حیدرآباد ہاوز میر مظہر الدین علی اور حیدرآباد ہاوز کے شیف و سی ای او مسٹر پردیپ کھوسلہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران باکس کا رسم اجراء انجام دیا اور بتایا کہ حیدرآباد ہاوز کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گذشتہ سال کی طرح ذائقہ رمضان منعقد کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی مطالبہ اور خواہش کے سبب اس مرتبہ پرانے شہر میں بھی ذائقہ رمضان جاری رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال پلر نمبر 47 ریحان فنکشن ہال میں ذائقہ رمضان منعقد کیا گیا تھا اور اب اس مقام کے علاوہ پرانے شہر کے تاریخی چومحلہ پیالیس کے روبرو خلوت گراونڈ میں ذائقہ رمضان جاری رہے گا ۔ چاند رات سے چاند رات تک جاری رہنے والے اس خصوصی ذائقہ رمضان میں حلیم کے علاوہ مختلف غذائی اشیاء دستیاب رہیں گی ۔ جو موقع پر عوامی طلب کے لحاظ سے تیار کی جائیں گی ۔ محمد خلیل احمد نے بتایا کہ 250 گرام حلیم پر مشتمل فی باکس کی قیمت 150 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ذائقہ رمضان کے ذریعہ عوام کو ایک مقام پر وہ تمام تر غذائی اشیاء فراہم کرنا ہے جس کی وہ خواہش کرتے ہیں ۔ ذائقہ رمضان چاند رات سے روزانہ 5 بجے تا سحر تک جاری رہے گا جو عید الفطر کی چاند رات ایک ماہ طویل رہے گا ۔ اس موقع پر حیدرآباد ہاوز کے دیگر افراد موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT