Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد یونیورسٹی طلباء یونین کا 8 ستمبر کو جنرل باڈی اجلاس

حیدرآباد یونیورسٹی طلباء یونین کا 8 ستمبر کو جنرل باڈی اجلاس

حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد یونیورسٹی کی طلباء یونین نے 8 ستمبر منگل کو سہ پہر 3:30 بجے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس کا ایجنڈہ وزارت فروغ انسانی وسائل کی جانب سے حالیہ جاری کردہ سرکیولر کی مخالفت کرنا ہے جس میں یونیورسٹی کے اندر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 4 ستمبر کو مختلف طلباء کے گروپ نے یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کی تعیناتی کے خلاف احتجاج کیا اور یونیورسٹی کیمپس کو پولیس سے آزاد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT