Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد یونیورسٹی کے دو ارکان فیکلٹی معطل

حیدرآباد یونیورسٹی کے دو ارکان فیکلٹی معطل

حیدرآباد۔13جون ( پی ٹی آئی ) یونیورسٹی آف حیدرآباد ( یو او ایچ) نے آج اپنی فیکلٹی کے دو ارکان کو اس بنیاد پر معطل کردیا کہ وہ اس سال ماہ مارچ کے دوران 48گھنٹے سے زائدمدت تک پولیس حراست میں تھے ۔ رجسٹرار ایم سدھاکر کے مطابق دو ارکان فیکلٹی کے وائی رتنم اور تتھاگتاسینوگپتاکو معطلی کے علاوہ ایک نوٹس بھی جاری کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے اپنی حراست کے بارے میں یونیورسٹی کو مطلع نہیں کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ایگزیکٹیو کونسل نے آج منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT