Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد ۔ احمد آباد خصوصی ٹرین خدمات

حیدرآباد ۔ احمد آباد خصوصی ٹرین خدمات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( این ایس ایس ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مسافرین کے ہجوم کو کم کرنے حیدرآباد تا احمد آباد کے درمیان 22 عدد خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب ٹرین نمبر 07018 حیدرآباد ۔ احمد آباد اسپیشل ٹرین 18 اور 25 اپریل کے علاوہ 30 ، 23 ، 16 ، 9 ، 2 مئی ۔ 27 ، 20  ، 13 ، 6 جون کو حیدرآباد سے 18 بجکر 20 منٹ کو نکل کر دوسرے دن 00-30 منٹ کو احمد آباد پہونچے گی ۔ جب کہ واپسی کے دوران ٹرین نمبر 07017 احمد آباد ۔ حیدرآباد خصوصی ٹرین 27 ، 20 اپریل ، 25 ، 18 ، 11 ، 4 مئی ۔ 29 ، 22 ، 15 ، 8 ، یکم جون کو احمد آباد سے حیدرآباد کے لیے 6 بجکر 15 منٹ کو نکلے گی ۔ جو دوسرے دن 11 بجے حیدرآباد کو پہونچے گی ۔ دوران آمد و رفت خصوصی ٹرین بیگم پیٹ ، لنگم پلی ، وقار آباد ، ظہیر آباد ، بیدر ، بھالکی ، ادگیر ، لاتور روڈ ، لاتور ، کررواڑی ، ڈونڈ ، پونے ، لونا والا ، پنول ، واسائی روڈ ، واپی ، سورت ، ودرادرا ، آنند اور ناندیڑ اسٹیشنوں پر توقف کرے گی ۔۔

 

اردو مسکن میں گیتوں کی حسین شام حیدرآبادی فنکاروں کے نام
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : راگ رنگ کلچرل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام گیتوں کی حسین شام حیدرآبادی فنکاروں کے نام کا دو روزہ پروگرام اردو مسکن خلوت میں 15 اور 16 اپریل کو رکھی گئی ۔ اس میں حیدرآبادی فنکار محمود کشور ، خان اطہر ، محمد شفیق ، مونا لیسا ، سونالیا ، اسحق مکیش اور دیگر اپنے گلوکاری فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ میوزیکل ٹروپ میں ارون ، سید عثمان طبلہ ، کشن پیاڈ ، ہارمونیم محمد شفیق ، اینکر ایس جے بیابانی ، محمد غوث محی الدین ہے ۔ داخلہ بالکل مفت رہے گا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT