Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / حیدرآبا د میں 3سال کی طالبہ کے ساتھ انگن واڑی ٹیچرکے مارپیٹ‘ طالبہ فریکچر سے دوچار

حیدرآبا د میں 3سال کی طالبہ کے ساتھ انگن واڑی ٹیچرکے مارپیٹ‘ طالبہ فریکچر سے دوچار

حیدرآباد:ایک افسوس ناک واقعہ میں چہارشنبہ کے روز ایک یلا ریڈی گوڑہ کی ایک ٹیچرنے مبینہ طور پر تین طالبہ کو زدکوب کیا۔

جس کے نتیجے میں مذکورہ لڑکی کے دائیں ہاتھ فریکچر سے دوچار ہوگیا۔تین سالہ چینوری روتیکا ملیش نامی ٹیکسی ڈرائیو رکی بیٹی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والدین کے مطابق اسکول میں کام کرنے والے ایک عورت نے لڑکی کو بنا ء کچھ بتائے چھوڑ کر چلی گئی۔

تاہم جب رویتکا کی ماں نے اس کے ہاتھ پر سوجن دیکھا تب وہ اسے اسپتال لے گئی۔جہاں طبی تشخیص کے بعد ڈاکٹرس نے اسے بتایا کہ دائیں کہنے کے قریب میں فریکچر ہے

۔اگلے روز جب متاثرہ لڑکی کے باپ نے ٹیچر ورا لکشمی سے وضاحت طلب کی ۔ اس وقت شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے اس نے برہمی کے ساتھ جواب دیا او ر متضاد وضاحتیں پیش کی ۔

ایک بار اس نے بتایا کہ اسے نہیں معلوم کیاہواجبکہ دوسری مرتبہ نے بتایاکہ کسی لڑکے نے اس دکھیل دیا ہے

۔محکمے ویمن او رچائیلڈ ویلفیر کی نوٹس میں واقعہ آنے کے بعد اس ضمن میں تحقیقات کی شروعات کی گئی ہے۔متاثرہ لڑکی واقعہ کی تفصیلات بتانے سے گھبرا رہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT