Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآبادمیں 2نئے تالاب

حیدرآبادمیں 2نئے تالاب

حیدرآباد۔28جولائی ( سیاست ڈاٹ کام)کرشنا اور گوداوری سے لائے جانے والے پانی کے لئے حیدرآبادمیں دو تالاب بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھررائو نے شہر میں پینے کے پانی کی سربراہی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان تالابوں کی تعمیر کے لئے موزو ترین مقامات کی نشاندہی کریں۔ حیدرآباد میٹروپولٹین واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر گھر کو پینے کے پانی کی سربراہی عمل میں لائی جائے۔ چیف منسٹر نے کہا دولت مند افراد کے گھروں کو پانی کی سربراہی ہورہی ہے۔ جبکہ غریبوں کی کالونیوں اور گندی بستیوں میں رہنے والے افراد کے لئے پانی کی سربراہی کے معقول انتظامات نہیں ہیں۔ چیف منسٹر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ کے بموجب واٹر بورڈ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے  کہ ہر گھر کو پانی کی سربراہی پر کس قدر اخراجات ہوںگے۔ اس کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ڈرنیچ کی پائپ لائن بچھانے کے کام پر بھی خصوصی توجہ دے اور جہاں تک ممکن ہوسکے جلد از جلد پائپ لائن بچھائی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT