Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف اکسیلینس کے طلبہ کی TS EAMCET-2016میں بہترین کامیابی

حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف اکسیلینس کے طلبہ کی TS EAMCET-2016میں بہترین کامیابی

حیدرآباد۔26؍ مئی ( راست ) ۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف اکسلینس کے 65طلبہ نے اس سال تلنگانہ ایمسیٹ میں 7طلبہ نے 10ہزار رینک کے اندر کامیابی حاصل کی جبکہ 19طلبہ نے 20ہزار رینک کے اندر کوالیفائی ہوئے مابقی دیگر 34طلبہ نے 40ہزار رینک کے اندرکامیابی حاصل کی۔ اس طرح کونسلنگ میں اندازہ کے مطابق 7طلبہ کو یونیورسٹی کالج میں داخلہ مل سکتا ہے۔ 19طلبہ انجینئرنگ ٹاپ 10کالجس میں داخلے کے مستحق قرار جبکہ دیگر طلبہ ٹاپ 20انجینئرنگ کالجس میں داخلہ پاسکتے ہیں۔ حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف اکسیلنس (HIE)کی جانب سے طلبہ کی تعلیم و تربیت اور عصری علوم کے حصول کے لئے مسابقتی دوڑ میں بہترین تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان میں قابلیت پیداکرنے کے لئے منفرد طریقہ تعلیم، قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی کوششوں اور چیرمین جناب غیاث الدین بابو خان کی سرپرستی میں طلبہ نے یہ کامیابی حاصل کی۔اس موقع پرڈین جناب محمد ہدایت اللہ نے کہا کہ طلبہ کی یہ کامیابی HIEٹیم کی مستقل مزاجی اورہونہار طلبہ کی سخت محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہو ںنے مزید بتایا کہ اتنے کم عرصہ میںانٹرمیڈیٹ میں 100%میرٹ کی بنیاد پراسٹیٹ رینکس اور12 JEE MAINSمیں کوالیفائی ہوئے جبکہ 4میڈیکل نشستوں کا حصول طلبہ کی محنت ، قابلیت اور HIEکی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ HIEکا یہ ایقان ہے کہ قوم کی فلاح و بہبود اور تعلیمی سطح پر عصری علوم کے حصول کیلئے ان کی یہ محنت مستقبل میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگی ۔ جناب جاوید ہڈ نے کہا کہ HIEکا یہ مشن معاشرہ کے غرباء و مستحقین کے لئے بھی ایک عظیم نعمت عظمیٰ ثابت ہوگا۔HIEاپنے مقصد و منشاء کے تحت جس طرح معاشرہ میں غریب اور محنتی طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو مدّنظر رکھ کر جو بیڑہ اٹھایا ہے اس میں وہ کامیابی کی طرف رواں دواں ہے۔

TOPPOPULARRECENT